انتناگ پلوامہ کے آئی جی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کے انتناگ پلوامہ کے انسپکٹر جنرل پولیس بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ سری نگر کے جنوب میں واقع انتناگ ضلع میں ہفتہ کی شام ہوا اور آئی جی روندر کوتوال کی بلٹ پروف گاڑی اس کی زد میں آگئی۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پولیس سربراہ جاوید مخدومی نے بی بی سی کو بتایا کہ روندر کوتوال کی ٹانگ اس واقعے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دس پولیس اہلکاروں اور سات مسافروں سمیت سترہ دیگر افراد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||