کشمیر میں بلدیاتی امیدوار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار کو گولیاں مار کر ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق نیشنل کانفرنس پارٹی کے امید وار غلام رسول دھوبی کو شدت پسندوں نے ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک اور واقعے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک خاتون امیدوار جن کا نام فہمیدہ بتایا گیا ہے، سرینگر کے جنوب میں پامپور کے مقام پر ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئیں۔ اس سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے دو امید واروں کے گھروں پر بم داغے گئے تھے۔ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک مشتبہ شدت پسندوں نے کم از کم پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ علیحدگی پسندوں نے سنیچر کو شروع ہونے والے انتخات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||