 |  در اندازی کا اس سال میں یہ پہلا بڑا واقعہ ہے: سیکورٹی فورسز |
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب چار مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پونچھ کے ضلع میں منگل کے روز ہوا۔ بارڈر سیکورٹی فوس کے ایک سینئر اہلکار بنسی ڈھار شرما نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کے روز ہونے والا یہ واقعے اس سال عسکریت پسندوں کی طرف سے در اندازی کرنے کا پہلا بڑا واقعہ ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو پہلے سیکورٹی دستوں نے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے رد عمال میں جوابی کارروائی کی گئی۔ |