 |  پولیس اور شدت پسندوں میں جمعہ سے لڑائی جاری تھی |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے سری نگر میں ایک سرکاری عمارت میں چھپے ہوئے دوسرے شدت پسند کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ سری نگر میں انکم ٹیکس کے دفتر پر جمعہ کو دو شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا اور عمارت کو آگ لگا دی تھی جس میں پچاس کے قریب شہری پھنس گئے تھے۔ عمارت میں چھپے ہوئے شدت پسندوں سے دو دن تک جاری رہنے والی لڑائی میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو شدت پسند، چار پولیس والے اور ایک شہری شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق المنصورین گروپ سے تھا۔ |