کشمیر: بھارتی فوج کےخلاف احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو خواتین کی مبینہ زیادتی پر ہنڈوارا میں مظاہرے کیے گئے۔ شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ فوجیوں نے سنیچر کی رات کو ایک تیس سالہ عورت اور اس کی دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا ہے جب بھارت کے وزیر داخلہ شوراج پٹیل ریاست کے دورے پر ہیں۔ یہ ایک ہفتے میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کشمیر کے جنوبی ضلح اننتناگ میں بھی فوجیوں نے مبینہ طور پر ایک عورت کے ساتھ زیادتی کی۔ دریں اثناء بھارتی وزیر داخلہ نے اتوار کو سرینگر میں فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہری پرشاد سے ملاقات کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||