کشمیر: تشدد میں چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ تشدد میں چھ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں نے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی سیاستدان بشیر ٹکر اور ان کے بیٹے کو ان کے گھر میں گھُس کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں ٹکر کی بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔ حکام کے مطابق جنوبی اضلاع پونچھ اور ڈوڈا میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں اور فوج کے درمیان فائرنگ سے ایک شہری کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 1989 میں بھارت کی حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہونے کے بعد چالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||