 |  پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ہیں |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیرِاعٰلی مفتی محمد سعید نےمسئلہ کشمیر کے سلسلےمیں پاکستان کے صدر پرویز مشرف کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارتِ اعٰلی کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں مفتی سعیدنےکہا کہ بھارت، پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے لیے قابلِ قبول حل خطے میں امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کے صدر پرویز مشرف نےمسئلہ کشمیر کے حل کےلیے خود مختاری، دوہرے انتظام، تقسیم اور اقوام مِتحدہ کی زیرِنگرانی دینے جیسی تجاویز پیش کی تھیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کا متنازعہ خطے میں استصوابِ رائے کا تقاضہ ناقابلِ عمل تھا۔ |