BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2004, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تنازعات کا حل مرحلہ وار ہوگا‘
پندرہ سال میں فریقین کے درمیان یہ پہلا اہم رابطہ ہے

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے دہلی میں بھارتی نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی سے مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ کشمیر میں امن کےلئے ہرسطح پر ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ ضروری ہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھنا ہوگا۔

اس اجلاس کے بعد نائب وزیرِ اعظم اڈوانی نے اچانک وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی سے بھی ملاقات کی۔

حریت کے وفد نے کہا کہ اس مسئلے کے باعزت اور پائیدار حل بات چیت سے ہی ہو سکتا ہے۔

اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ پیش رفت کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر ہر قسم کے تشدد کو ختم ہونا چاہئے۔

یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات کے عمل کو بھی وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے دوسرے حصے میں ہوگا۔

پندرہ برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی علیحدگی پسند دھڑے نے بھارتی حکومت کے ساتھ اس نوعیت کا رابطہ کیا ہو۔

باور کیا جاتا ہے یہ دھڑا حریت کانفرنس کا معتدل حصہ ہے۔ اس دھڑے کے سربراہ مولانا عباس انصاری نے خبردار کیا ہے کہ اس ملاقات کے فوری نتائج کی توقع نہ کی جائے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ امن کوششوں کے بعد پہلی بار سیاسی کشیدگی میں کمی کے آثار نمودار ہوئے ہیں اور جمعرات کا اجلاس اس تبدیلی کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد