حریت رہنما کو اڈوانی کی دعوت  | | دعوت کا کشمیری رہنما نے خیر مقدم کیا ہے | |
علیحدگی پسند کشمیری تنظیم حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے سربراہ مولانا عباس انصاری نے کہا ہے کہ بھارتی نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے انہیں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ عباس انصاری نے کہا کہ انہیں آئندہ ہفتے دہلی آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ عباس انصاری کو یہ دعوت وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور صدر پرویز مشرف کی ملاقات کے بعد ملی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت تمام موضوعات پر بات چیت کرنے کا اعادہ کیا گیا تھا۔ |