کشمیرمیں دھماکہ، بیس افراد زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے جنوبی قصبے شوپیاں میں گرینیڈ کے ایک حملے میں بیس سے زیادہ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے یہ بم بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پھینکا تھا لیکن نشانہ خطا ہونے پر بم سڑک پر پھٹ گیا۔ زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو شدت پسند بھی شامل ہیں۔ ایک اور واقعہ میں ایک شدت پسند نیم فوجی دستے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||