محبوبہ مفتی پر حملہ، ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیرمیں حکام نے کہا ہے کہ ریاست میں حکمراں پارٹی کی سربراہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی ہیں۔ یہ حملہ محبوبہ مفتی پر اس وقت کیا گیا جب ایک ہی دن بعد عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جانے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک بم گاڑیوں کے اس قافلے پر پیھنکا گیا جس میں جمہوری پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی صاحبہ اور ریاستی وزیرِاعلیٰ کی صاحبزدای جا رہی تھیں۔ محبوبہ مفتی صاحبہ کشمیر میں کلگام کے مقام پر ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کر کے لوٹ رہی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک فرد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ دستی بم کے ایک اور حملے میں جو دارلحکومت سری نگر میں کیا گیا، سکیورٹی کے گیارہ ارکان ہلاک بتائے جاتے ہیں۔ علیحدگی پسندوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے ساتھ ساتھ دھمکی دی ہوئی ہے کہ امیدواروں اور ووٹ ڈالنے والوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||