کشمیر میں اغواء برائے تاوان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم مسلح گروہ نے چار افراد کو یرغمالی بنا لیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق سری نگر کے جنوب میں آونتی پورہ کے قصبے سے ریلوے کے منصوبے پر کام کرنے والی ایک کمپنی کے ایک انجینئر اور دیگر تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اغواء کنندگان نے بعد میں کمپنی کو فون کر کے دس ہزار امریکی ڈالر کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق یہ افراد آونتی پورہ میں ریلوے لائن کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ُپی ٹی آئی کے مطابق انجینئر سدہیر کمار کے بھائی پنڈیر بھی اغواء شدگان میں شامل ہیں۔ پنڈیر اپنے بھائی سے ملنے پلوامہ آئے ہوئے تھے جہاں سے ان کو اغوا کر لیا گیا۔ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ایک پولیس پارٹی کو اس واردات کی تحقیقات کرانے کے لیے آونتی پورہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||