 |  چند روز قبل شدت پسندوں کے حملے میں تینتیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے |
بھارت کے زیِر انتظام کشمیر میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ کپواڑہ ضلع میں شدت پسندوں سے لڑائی میں ایک میجر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے ایک گاؤں کا محاصرہ کر کے اس میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ اس لڑائی میں شدت پسندوں کو ہونے والی جانی نقصان کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا۔ منگل کی شام کو کیا جانے والا محاصرہ آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔ اس کے علاوہ سری نگر کے شمال میں ایک اور واقع میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ |