حزب المجاہدین کے کمانڈر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شِدت پسند گروپ حِزبُ المُجاہدین کے چیف آپریشنز کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالرشید المعروف غازی صلاح الدین اس وقت مارے گئے جب سری نگر میں مہاراج گنگ کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔ تاہم ابھی تک حزب المجاہدین نے اس ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ غازی صلاح الدین دوسرے اہم کمانڈر ہیں جو پچھلے چار ماہ میں مارے گئے ہیں۔ اس سال جنوری میں مبینہ طور پر بھارتی فوج نے کمانڈر غازی نصیر الدین کو ہلاک کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||