سری نگر بم حملے میں آٹھ زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک بم حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دستی بم کا یہ حملہ شہر کے اس حصے میں ہوا ہے جہاں زیادہ تر مختلف ذرائع ابلاغ کے ادارے اور سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ یہ دھماکہ نظام الدین بٹ کی رہائش گاہ کے نزدیک پھٹا جوکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ہیں تاہم اس وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی جلسے پر کیے جانے والے دستی بم کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے تھے۔ دستی بم کا یہ حملہ جموں کے شمال مشرق میں ایک سو ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ڈوڈا ضلع ہونے والے ایک جسلے پر کیا گیا تھا۔ یہ جلسہ نیشنل کانفرنس کے رہنما خالد نجیب سہروردی کے حامیوں نے منعقد کیا تھا تاہم دھماکے کے نتیجے میں نجیب سہروردی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||