BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 May, 2004, 17:05 GMT 22:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شدت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز
News image
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی حکام نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

گزشتہ روز شدت پسندوں کی تنظیم حزب المجاہدین نے سری نگر جموں شاہراہ پر ایک فوجی قافلے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنا کر 33 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ہلاک ہونے والے باڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بی ایس ایف کے سربراہ نے کہا کہ شدت پسندوں کا یہ حملہ سیکورٹی فورسز کو جگانے کے لیے کافی ہے۔

اس حملے میں پندرہ فوجی اور شہری زخمی بھی ہو گئے تھے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ کئی مہینوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں یہ بد ترین واقعہ تھا۔

یہ حملہ نئی دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کے پہلے ہی روز پیش آیا۔ بھارت اور پاکستان کے حکام دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سری نگر میں مرنے والے فوجی اہکار کے تابوتوں پر پھولوں کی چادر چڑہاتے ہوئے بی ایس ایف کے سربراہ اجے راج شرما نے کہا کہ انہیں اور بھی زیادہ ہوشیار رہنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جو شدت پسند متحرک ہیں ان کو تلاش کرکے ختم کرنا ہوگا۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے اتوار کو وزیر اعظم من موہن سنگھ کو عہد سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے فون پر رابط قائم کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد