’بی جے پی ہی کشمیر کا حل‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے نائب وزیرِ اعظم لال کرشن اڈوانی نے کہا ہے کہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں قائم حکومت ہی مسئلہ کشمیر کو حل کرا سکتی ہے اور پاکستان سے تعلقات بحال کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ادھم پور کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادھم پور میں بی بی سی کی نامہ نگار بینو جوشی کے مطابق ایل کے اڈوانی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر اب امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سرحدی علاقوں میں کسان امن اور شانتی سے کاشکاری کر رہے ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم یہ ریلی بی جے پی کے ایک امیدوار چمن لال گپتا کی حمایت میں نکال رہے تھے جو کہ جونیئر وزیرِ دفاع بھی ہیں۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے اڈوانی نے کہا کہ اگرچہ حکومت پاکستان کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتی ہے تاہم وہ حفاظتی اقدامات کم نہیں کر رہی کیونکہ ’شدت پسند ابھی بھی علاقے میں متحرک ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند نہ صرف بھارت بلکہ اسکی جمہوریت کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||