اڈوانی ووٹروں کادل جیتنےکی یاترا پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی نے اگلے انتخابات میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے ملک گیر دورہ شروع کر دیا۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز جنوبی ہندوستان کے آخری کنارے کنیاکماری سے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے جن میں زیادہ تعداد پارٹی کارکنوں کی تھی۔ ان کے ساتھ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مسلمان رہنما بھی ہیں۔ ان کا یہ روڈ شو سن نوے کے مقابلے میں اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس وقت انہوں نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے ملک گیر تحریک چلائی تھی۔ تاہم اس بار حکمران بی جے پی کا انتخابی نعرہ ’جگمگاتا ہندوستان‘ ہے جس کی اساس ملک کی معاشی ترقی اور خارجہ پالیسی پر رکھی گئی ہے۔ بی بی سی کے سنیل رامن کا کہنا ہے کہ اڈوانی کی تقریر کا زیادہ حصہ بھارت کی معاشی ترقی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر مرکوز تھا۔ بی جے پی کے دوسرے رہمناؤں نے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو ایک فعال سیاستدان قرار دیا جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بی جے پی کے جنرل سیکرٹری مختار عباس نقوی نے اجتماع سے خطاب میں کہا: ’یہ ہندو ریلی نہیں ہے۔ یہ ایک سیاسی جلوس ہے جس کا پیغام ترقی، سلامتی اور خوشحالی ہے۔‘ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں لال کرشن اڈوانی ملک ایک ایک کونے سے دوسرے کونے تک تقریباً چار ہزار کلومیٹر طویل سفر تینتیس روز میں مکمل کریں گے۔ اس دوران وہ تقریباً ایک سو چالیس انتخابی حلقوں میں جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||