ایودھیا میں اڈوانی کی پوجا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے نائب وزیرِاعظم لال کرشن اڈوانی نے منگل کے روز ایودھیا میں متنازعہ مقام کا دورہ کیا۔ اڈوانی پہلی مرتبہ اس عارضی مندر میں گئے جو 1992 میں بابری مسجد گرانے کے بعد وہاں تعمیر کیا گیاتھا۔ اڈوانی نےحفاظتی انتظامات کے درمیان وہاں پوجا کی۔ بعد میں ایک اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہونے والی جدو جہد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھارت کی سیاست میں اہم مقام دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ایودھیا مسلئے کا کوئی حل نکالا جائے گا۔ ویسے ایودھیا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لال کرشن اڈوانی کے نئے وعدے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کیونکہ ان کی پارٹی نے گزشتہ چھ برس میں اقتدار میں رہنے کے باوجود بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے کچھ نہیں کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||