BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 14:08 GMT 19:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی جے پی‘ ترجیحات کا اعلان
News image
ایل کے اڈوانی اور اٹل بہاری واجپئی
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کا کہنا ہے کہ اگر وہ آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت جاتی ہے تو وہ غیر ملکی افراد کی اعلیٰ بھارتی عہدوں پر تقرری کے خلاف قانون اور جبری تبدیلیِ مذہب پر پابندی عائد کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

بی جے پی نے آئندہ پانچ سالہ ترجیحات کے اعلان کے دوران کہا ہے کہ وہ ایودھیا میں واقع متنازعہ مقام پر رام مندر تعمیر کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

بی جے پی نے اپنا ایجنڈا دہلی میں منعقد کی گئی ایک عوامی تقریب کے دوران ’ویژن 2004‘ نامی دستاویز کی شکل میں پیش کیا البتہ اس نے یہ احتیاط ضرور برتی کہ اس مسودے کو پارٹی کا انتخابی لائحہ عمل تصور نہ کیا جائے کیونکہ رام مندر کی تعمیر جیسی ترجیحات بی جے پی میں شامل دیگر اہم اتحادی جماعتوں کے نظریات سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔

’ویژن 2004‘ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی معاشی اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گی اور بھارت کو ایک بڑا برآمدی ملک اور مصنوعات تیار کرنے کا اہم مرکز بنانے کی کوشش کے علاوہ ملکی زرعی پیداوار میں انقلاب لانے کے لئے اقدامات کرے گی۔

انیس سو ساٹھ کی دہائی کے درمیانی عرصے میں کی گئی پہلی زرعی ترقیاتی کوششوں میں جدید آلات استعمال کئے گئے اور زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں اگائی گئیں تاکہ بھارت خوارک کے معاملے میں خود کفیل ہو سکے۔

بی جے پی نے اپنی ترجیحات میں کہا ہے کہ بھارت کو ایک بار پھر ایسے ہی زرعی انقلاب کی ضرورت ہے۔

اس مسودے میں ان تمام متنازعہ معاملات کا ذکر بھی موجود ہے جو ماضی میں بی جے پی کے پسندیدہ موضوعات سمجھے جاتے رہے ہیں۔ تاہم ماضی کے سخت گیر موقف کے برعکس اب یہ جماعت مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دے رہی ہے۔

بی جےپی نے کہا ہے کہ وہ رام مندر تعمیر کروائے گی لیکن وہ یہ کام افہام و تفہیم کے ذریعے کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد