BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 December, 2003, 10:33 GMT 15:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: بی جے پی کی فتح
راجستھان میں بی جے پی کی وسندھرا راجے سندھیا

بھارت کے ریاستی انتخابات میں چار میں سے تین ریاستوں میں مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی) فتح یاب ہوئی ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کو ان نتائج سے دھچکا لگا ہے کیونکہ ان چاروں ریاستوں میں اسی کی حکومت تھی۔ کانگریس کو صرف دہلی میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کل دو سو تیس میں سے ایک سو تہتر نشستیں جیت کر غالب رہی۔ راجستھان میں بی جے پی کو ایک سو بیس اور کانگریس کو چھپن سیٹیں ملیں۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے پچاس نشستوں پر فتح حاصل کی جبکہ کانگریس کو یہاں چھتیس سیٹیں ملی ہیں۔

دہلی میں، جہاں کانگریس کی جیت ہوئی ہے، بی جے پی کو بیس اور کانگریس کو سینتالیس سیٹیں ملی ہیں۔

مدھیہ پردیش، راجستھان، دہلی اور چھتیس گڑھ میں پیر کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اس کامیابی کے باوجود بی جے پی کے ترجمان اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات وقت سے پہلے نہیں کرائیں جائیں گے۔ جیٹلی نے یہ بھی

کہا کہ مدھیہ پردیش میں پارٹی کی جیت کا سہرا اُما بھارتی کے سر جاتا ہے۔

اُما بھارتی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لوگوں نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے، اور تبدیلی ہونی چاہئیے۔‘

خیال کیا جا رہا ہے کہ ریاست کی اگلی وزیر اعلیٰ بے جی پی کی اُما بھارتی ہوں گی۔ اما بھارتی کو بھارت میں دائیں بازو کے سرکردہ قائدین میں شمار کیا جاتا ہے۔

دہلی کی وزیرِ اعلیٰ شیلا دِکشِت نے اپنی جیت کے بعد کہا ہے کہ گو انہیں پہلے تھوڑی تشویش تھی، تاہم وہ نتائج سے مطمئن ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد