BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 14:13 GMT 19:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کرکٹ تعلقات بہتر کرنےمیں اہم ہے‘
کیا کرکٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کر پائے گی؟
کیا کرکٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کر پائے گی؟
انڈیا کے نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی نے کہا ہے کہ انڈیا کے کرکٹ ٹیم کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے سلسلے میں ایک ’اہم قدم‘ ہے۔

مسٹر اڈوانی نے بدھ کے روز ون ڈے سیریز میں انڈیا کی فتح پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ پاکستان میں کسی بھی انڈین ٹیم کی یہ تاریخ میں پہلی فتح تھی اور انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لئے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

بدھ کے روز کو ہونے والا ون ڈے سیریز کا فائنل انڈیا میں زیادہ تر لوگوں نے اپنے گھروں میں دیکھا لیکن میچ کے بعد بہت بری تعداد میں لوگ انڈیا کی جیت کا جشن منانے کےلئے گلیوں میں نکل آئے۔

انڈیا میں جمعرات کے روز کے اخبارات میں بھی اس جشن کی جھلک ملتی ہے اور بہت سے اخباروں نے بڑی سرخیوں میں انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی اخباروں نے انڈین ٹیم اور تماشائیوں کو ملنے والے خیر مقدم کا بھی تفصیلی ذکر کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے پہلے صفحے پر ’سرحد کے آرپار بھائی‘ کے نام سے شائع کئے گئے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ دنیا میں ایسے بہت کم ممالک ہیں جہاں انڈین شہریوں کو سپیشل سمجھا جاتا ہے۔ اخبار نے ایسے کئی واقعات کا ذکر کیا ہے کہ جن میں کرکٹ دیکھنے آئے ہوئے انڈین تماشائیوں سے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے پیسے نہیں لئے، لوگوں نے مہمانوں کو دعوتوں پر بلایا اور ان کا بھر پور خیر مقدم کیا۔

سیریز کے فائنل کے موقع پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے بانی میمد علی جناح کی بیٹی دینا جناح نے پاکستان کی زمین پر قدم رکھا۔

ون ڈے سیریز میں انڈیا کی جیت پر پاکستانی اخباروں نے بھی انڈین ٹیم کی بہت تعریف کی ہے اور سیریز کو تاریخی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد