کشمیر دھماکہ، پچاس زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کمشیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سری نگر کے جنوب میں گرینیڈ کے دھماکے میں کم سے کم پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ آٹھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں نے پلوامہ کے قصبے سے گزرنے والے ایک فوجی کاروان پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ خطا ہونے کی وجہ سے ایک مصروف سڑک پر گر کر پھٹ گیا۔ اب تک کسی شدت پسند تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بھارتی حکومت نے اعتدال پسند کشمیری علیحدگی پسندوں سے پہلے مذاکرات اس سال جنوری میں کیے تھے۔ اگرچہ بھارت اور پاکستان کے مابین گزشتہ نومبر سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی ہے تاہم متشدد علیحدگی پسند تنظیمیں خود کو کسی کے تابع نہیں سمجھتیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||