| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’کشمیر میں چار شدت پسند ہلاک‘
بھارتی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے بھارت کے زیرانتظام کمشیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے داخل ہونے والے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بھارت کے دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل بی ایس راٹھور نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کا ایک گروہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب اسکی مڈبھیڑ بھارتی فوج سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں کم سے کم چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||