BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: آزاد امیدوار پر قاتلانہ حملہ
مقبول ڈار ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے
کشمیر کے عسکریت پسند گروپ حالیہ الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مقبول ڈار ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں۔

مقبول ڈار حالیہ الیکشن میں اننت ناگ کے ایک حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔ سری نگر سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے پولیس کے مطابق مقبول ڈار جب اپنے حلقے کا دورہ کر ہے تھے تو عسکریت پسندوں نے واچی کے علاقے میں ان کے قافلے پر گرنیڈ سے حملہ کیا۔ مسٹر ڈار اس حملے میں بچ گئے جبکہ ان کے دو سیکورٹی گارڈ اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ پولیس کی طرف سے کی گئی یا عسکریت پسندوں نے کی۔

مقبول ڈار سن انیس سو پچانوے کے الیکشن میں اننت ناگ سے جنتا دل کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے اورانہوں نے جونیئر وزیرداخلہ کے فرائض بھی انجام دئے تھے۔

ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے پہلے سری نگر کے قریب پمپور کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے طرف سے ایک پولیس کی گاڑی پر گرنیڈ حملے میں بارہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری طرف عسکریت پسند گروپوں نے حالیہ الیکشن میں ووٹرں کے کم ٹرن آؤٹ پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ان گروپوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد