کشمیر: انتخابات سے پہلے تشدد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شروع ہونے سے پہلے زیادہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ شدت پسندوں اور علیحدگی پسند تنظیموں نے لوگوں سے کہا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے جمعہ کو سری نگر میں ہینڈ گرینیڈ کے دو حملے کیے۔ پہلا حملہ نیشنل کانگریس کے دفتر پر کیا گیاجس میں دو شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دوسرا حملہ کانگریس پارٹی کے دفتر پر ہوا جس میں شدت پسندوں نے تین ہینڈ گرینیڈ پھینکے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دریں اثناء ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں نے پیر سے ہونے والی پولنگ کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں گیارہ ریاستوں میں پولنگ ہو گی جن میں شمالی ہندوستان کی اہم ریاستیں اتر پردیش اور بہار بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سری نگر ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پیر سے انتخابات شروع ہو رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||