BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 April, 2004, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندوستان: ووٹنگ کا پہلا مرحلہ

انتخابی مہم
ہندوستان میں منگل کو عام انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا جس ميں ایک سوچالیس حلقوں میں ووٹ ڈالے جايں گے ۔

اس مرحلے ميں نائب وزيراعظم ايل کے اڈوانی اور وزير خارجہ یشونت سنہا سمیت کئی اہم رہنماؤں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہو گا-

یہ ایک سو چالیس پارلیمانی حلقے ملک کی پندرہ ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ماضی کے نتائج
 گزشتہ انتخابات میں ان ایک سو چالیس حقلوں میں سے اٹھاسی نشستوں پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کامیابی ملی تھیں جبکہ پینتالیس نشستیں کانگریس کے پاس گئی تھیں۔

ان میں صرف گجرات اور چھتیس گڑھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں اسی مرحلے میں سبھی حلقوں میں انتخابات مکمل ہو جائيں گے ۔گجرات میں گاندھی نگر سے اڈوانی انتخاب لڑ رہے ہیں تو کپڑونج سے کانگریس کے رہنما شنکر سنگھ واگھیلا قسمت آزمائی کر رہے ہیں-

ادھر جھارکھنڈ کے ہزاری باغ حلقے میں وزیر خارجہ یشونت سنہا کو سخت مقابلے کا سامنا ہے-

اس مرحلے میں کرناٹک ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی ریاستی اسمبلیوں کے لۓ بھی ووٹ ڈالے جائيں گے-

کانگریس کے اعلیٰ رہنما ایس جے پال ریڈی اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کی قسمت کا فيصلہ بھی اسی مرحلے میں ہو گا-

گزشتہ انتخابات میں ان ایک سو چالیس حقلوں میں سے اٹھاسی نشستوں پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کامیابی ملی تھیں جبکہ پینتالیس نشستیں کانگریس کے پاس گئی تھیں۔

گجرات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے جہاں بی جے پی کو بظاہر سبقت حاصل ہے-

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے اور وہاں اسے ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا دونوں کے لۓ ہی بی جے پی کی طرف سے سخت چيلنج کا سامنا ہے- اس کے بر عکس جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی زیر قيادت قومی جمہوری محاذ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

اس مرحلے ميں ہندوستان کے زيرانتظام جموں و کشمیر کے دو پارليمانی حلقوں میں بھی ووٹ ڈالے جائيں گے-

مجموعی طور پر گيارہ سو سے زيادہ امیدوار انتخابی ميدان ميں ہيں۔ ان ميں سب سے زيادہ چھبیس اميدوار جموں پارليمانی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

عمومی طور پر انتخابات پر امن ماحول میں ہو رہے ہیں۔ تاہم دو ریاستوں سے سیاستدانوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تشدد کے واقعات میں آندھر پردیش میں تیلوگو دیسم پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے ییرا نائڈو ایک بارودی سرنگ کے حملے میں زخمی ہوئے۔ ریاست بہار میں پولیس نے بتایا کہ جیپ میں سوار چار افراد نے وفاقی شاہنواز حسین پر حملہ کیا لیکن وہ بچ گئے۔

بھارت میں ہزاروں افراد پر مشتمل انتخابی عملے کے لئے امن و امان کا قیام سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے پولنگ کا عمل پانچ مرحلوں میں ایک مہینے میں مکمل ہوتا۔

پہلے مرحلے میں جن مقامات پر ووٹنگ ہو گی ان میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، گجرات، کرناٹک، بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورام، اڑیسہ، تریپیورہ، چھتیسگڑھ، جھاڑکنڈ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو شامل ہیں۔

ہندوستان میں جہاں ساٹھ کروڑ ووٹر اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے انتخابات کے موقع پر پُرتشدد واقع ہو جاتے ہیں جس سے ماضی میں انتحابی عمل بھی متاثر ہو چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد