BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 February, 2004, 03:09 GMT 08:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: مشین پر ووٹنگ کے دور میں
مشین پر ووٹ
مشینوں پر ووٹنگ سے نتائج جلد حاصل ہو جائیں گے
بھارت میں ماہرین ملک کے پہلے برقیاتی انتخابات کو کامیاب بنانے کے لئے اضافی وقت میں کام کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پورے ملک میں ووٹنگ مشینوں پر کی جائے گی۔ ایک ارب کی آبادی والی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کےلئے جہاں زیادہ تر ووٹر غریب دیہی مزدور ہیں یہ ایک مشکل کام ہوگا۔

ملک کے شمال میں کوہ ہمالیہ سے لے کر جنوب میں کنیا کماری تک انتخابات میں برقیاتی ووٹنگ کو ممکن بنانے کے لئے دس لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں یعنی ای وی ایم درکار ہوں گی۔

بھارتی ووٹنگ مشین
 یورپی ممالک اور امریکہ کے لئے بھی ایک ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک کو بھی یہ مشینیں فروخت کی جائیں گی۔
این این سمہا
بھارت میں سڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ووٹر ہیں اور لوک سبھا کے پانچ سو تینتالیس حلقے ہیں۔

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنامورتی نے کہا ہے کہ ’یہ تاریخی انتخابات ہوں گے‘۔

حکومتی ادارے بھارت ایلکٹرانک لمیٹڈ(بی ای ایل) کے جنرل مینجر این این سمہا کا کہنا ہے کہ کمپنی چار لاکھ سینتالیس ہزار مشینیں تیار کر چکی ہے اور ساٹھ ہزار مشینی عنقریب تیار ہو جائیں گی۔

ووٹنگ کے لئے مشینیں تیار کرنے والی دوسری کمپنی ایلکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا ہے۔

کئی ممالک نے بھارت میں تیار ہونے والی ان مشینوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

برقیاتی ووٹنگ کی بھارتی مشین
برقیاتی ووٹنگ کی بھارتی مشین

این این سمہا کا کہنا تھا کہ وہ یورپی ممالک اور امریکہ کے لئے بھی ایک ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک کو بھی یہ مشینیں فروخت کی جائیں گی۔

بھارت میں نومبر میں پانچ ریاستوں کے انتخابات میں ان مشینوں کو آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیا گیا اور ان کے نتائج کافی حوصلہ افزا رہے۔

این این سمہا کا کہنا کہ ان مشینوں کے ذریعے ان پڑھ لوگ بھی آسانی سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ یہ مشین ایک منٹ میں پانچ ووٹ درج کر سکتی ہے۔

مشین بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ان میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں۔

حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج نے ایک انتخابی عُذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان مشینوں میں گڑ بڑ کرنا بہت مشکل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد