BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 April, 2004, 19:06 GMT 00:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: انتخابی ریلی پر حملہ
کشمیر
بھارتی کشمیر میں فوجی چھاپہ مار کارروائی کے دوران
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی ریلی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں سینئر کانگریسی رہنما اور بارہ مولا سے جماعت کے امیدوار غلام رسول کار بال بال بچ گئے۔ مسٹر کار انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہی تھے کہ جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ایک قریبی کیمپ میں موجود فوج نے فوراّ جوابی فائر کیا۔ بعد ازاں مسٹر کار نے اسی فوجی کیمپ میں پناہ لی۔

اس واقع میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت ریلی میں صرف ستر سے اسی افراد موجود تھے۔

پچھلے ہفتے بھی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے سرحدی ضلع اُڑی میں کشمیر کی حکمراں جماعت پییلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی ایک انتخابی ریلی پر دستی بم کے حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر بال بال بچ گئیں تھیں تاہم ریاست کے وزیر خزانہ مظفر حسین بیگ اور وزیر سیاحت غلام حسن میر زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد