| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کشمیر: مسجد پر حملہ
جموں میں ایک مسجد پر دستی بم سےحملے میں کم سے کم پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے اعلان کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلا بڑا حملہ ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ جمعہ کی نماز کے بعد مسجد سے نکل کر باہر آ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستی بم کو مسجد کے باہر پھینکا گیا تھا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق دستی بم کو مسجد کی چھت پر داغا گیا تھا۔ اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||