BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 February, 2004, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: سولہ افراد ہلاک
وزیر اعظم واجپئی اور حریت کانفرنس کے رہنما عباس انصاری
اعتدال پسند کشمیریوں کی جنگ بندی کی اپیل
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف واقعات میں چار فوجیوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرینگر میں پولیس نے بتایا کہ اہم عسکریت پسند رہنما اور العمر مجاہدین نامی تنظیم کے اعلیٰ رکن رفیق احمد ڈار پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

رفیق احمد ڈار گزشتہ چار ہفتوں میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہلاک ہونے والے چوتھے اہم عسکریت پسند رہنما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانڈیپورہ میں چھ عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوا۔ پونچھ میں تین عسکریت پسند اور تین فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا۔

ایک بھارتی فوجی راجوڑی میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ اُدم پور کے علاقے میں قاسم علی نامی ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

بھارتی حکومت اور کشمیری عسکریت پسندوں نے ان اعتدال پسند کشمیری رہنماؤں کی جنہوں نے گزشتہ ہفتے بھارت کے نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی سے ملاقات کی تھی جنگ بندی کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد