کشمیر میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں نے جمعہ کو عراق پر امریکی تسلط اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ شیعہ رہنما آغا سید حسن کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے بڈگام کے بازار میں مارچ کیا اور امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ان ملکوں کے جھنڈوں کوبھی نذر آتش کیا۔ ممتاز شیعہ رہنما آغا سید حسن حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کے سرکردہ رہنما ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسین نے امریکی صدر جارج بش کا موازنہ ہٹلر سے کیا۔ آغا سید حسن نے کہا امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ُصلیبی جنگ‘ شروع کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے عراق، فلسطین اور کشمیر میں آزادی کی تحریکوں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||