سرینگر: حملے میں 7 افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر میں واقع انتظامیہ کے صدر دفاتر پر شدت پسندوں کے حملے میں دو شدت پسندوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری بیان کے مطابق کمپلیکس میں پھنسے ملازمین کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار اور دو عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ جس وقت یہ حملہ کیا گیا تھا اس وقت عمارت کے اندر سری نگر کے ڈپٹی کمیشنر، پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈی آئی جی اجلاس میں مصروف تھے۔ حملہ آوروں نے عمارت میں گرینیڈ داغے اور گولیاں چلائیں۔ تاہم افسران بحفاظت عمارت سے نکل آئے۔ شدت پسند تنظیم المنصورین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||