برفانی تودہ گرنے سے 100 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دور افتادہ گاؤں ولنٹنگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک سو تیرہ افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے کے ایک رہائشی مختار احمد نے بی بی سی کو فون پر بتایا قاضی گونڈ سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں واقع ولنٹنگ نامی گاؤں برفانی تودہ گرنے سے پورا گاؤں برف کے نیچے دب گیا۔ تاہم حکومتی ذرائع نے اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ سنیچر کو ہونے والے اس واقع میں پورے گاؤں میں صرف تین مکان بچ پائے۔ مختار احمد نے کہا کہ اب تک ایک سو تیرہ لاشوں کو برف سے نکالا جا چکا ہے اور خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعدار بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کے ذرائع نے اس واقع کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم انہوں کہا کہ فوج اور پولیس کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||