خوف زدہ گوجر جموں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے جموں خطے کے مختلف علاقوں سے تقریبا تین سوگوجر مسلمان نقل مکانی کر کے جموں کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ گوجروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم امرناتھ شرائن بورڈ کو دی گئی زمین دینے کے فیصلے کو واپس لینے کے خلاف احتجاج کر رہے افراد کی جانب سے دھمکیوں کے موصول ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ جموں میں امرناتھ مندر بورڈ کے لیے شروع کی گئی تحریک کی قیادت امرناتھ یاترا سنگھرش سمیتی کر رہی ہے جس میں تقریبا پچاس سیاسی، سماجی اور تجارتی تنظیمیں اور جماعتیں شامل ہیں۔ سمیتی کا کہنا ہے:’نقل مکانی کی یہ کہانی ان عناصر کی جانب سے بتائی جا رہی ہے جو اس تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہيں۔ جبکہ اس تحریک میں جموں کے سبھی برادری اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔‘ نقل مکانی کرنے والوں میں بچے ، عورتیں اور مرد شامل ہیں اور انہیں جموں میں مسلم اکثریت والے سنجوان علاقے میں واقع ایک نجی سکول کی عمارت میں رکھا گیا ہے۔ پچاس سالہ لعل حسین نے بی بی سی کو بتایا: ’میں اپنے پانچ افراد والے خاندان کے ساتھ ہری نگر سے آیا ہوں۔( ہری نگر جموں سے اسّی کلومیٹر دور پر واقع ایک سرحدی گاؤں ہے)۔ ہماری رہائش گاہ پر مظاہرین کا گروپ آتا تھا، وہاں سے ہمارا دودھ لے جاتے تھے اور مذہبی نعرے بازی کرتے تھے۔‘ کھور گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد اکرم کا کہنا تھا: ’ پہلے دن مظاہرین ہمارے جانور لے گئے، پھر ہمارے گھروں کو آگ لگا کر سونے اور چاندی کے سارے زیورات لے گئے۔‘ لیکن سنگھرش سمیتی کے ترجمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’یہ تحریک مکمل طور پر سیکولر ہے اور سبھی سنگھرش سمیتی کے ساتھ ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاج گزشتہ دو مہینے سے جاری ہے لیکن یہ لوگ اتنے دنوں بعد نقل مکانی کیوں کر رہے ہیں۔ مسلم فرنٹ جموں سنگھرش سمیتی کی تحریک کو حمایت فراہم کر رہی ہے۔ تنظیم کے چیف پیٹرن پروفسر ظہور الدین کا کہنا ہے: ’حکومت اور ہم نے ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور یہ لوگ اپنے گھر واپس جانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔‘ |
اسی بارے میں جموں میں کشیدگی، فوج طلب02 August, 2008 | انڈیا زمین تنازعہ، جموں میں ہڑتال جاری 31 July, 2008 | انڈیا شرائن بورڈ تنازعہ: ہڑتال کا ساتواں دن30 July, 2008 | انڈیا شرائن بورڈ تنازعہ: ہڑتال کا تیسرا دن26 July, 2008 | انڈیا شرائن بورڈ تنازعہ: جموں میں کرفیو24 July, 2008 | انڈیا شرائن بورڈ تنازعہ، وزیراعلٰی مستعفی07 July, 2008 | انڈیا جموں میں حالات کشیدہ،کرفیو نافذ02 July, 2008 | انڈیا کشمیر: شرائن بورڈ سے زمین واپس01 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||