BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 May, 2008, 12:59 GMT 17:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں: اہم شدت پسند ہلاک

 فائل فوٹو
ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ سرحد پار سے پھر دراندازی شروع ہو گئی ہے
ہندوستان کے زیرِانتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ گولہ باری کے تبادلے میں پاکستان نواز شدت پسند گروپ لشکرِ طیبہ کا ایک اہم شدت پسند اور اس کی اہلیہ ہلاک ہوگئی ہیں۔

یہ واقعہ بدھ کے روز جموں کے ڈوڈا ضلع کے پہاڑی جنگلوں میں پیش آیا۔

ڈوڈا کے سینئر سپریٹینڈنٹ آف پولیس منوہر سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈوڈا ضلع کے گنڈنا گاؤں کے ایک گھر میں لشکرِ طیبہ کا شدت پسند موجود ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اس گھر کو گھیر لیا جہاں شدت پسند موجود تھا۔

پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور اس کارروائی میں شدت پسند اور اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کر دیا۔

منوہر سنگھ کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند کی شناخت شبیر احمد ایٹو عرف یاسر کے طور پر ہوئی ہے جو لشکرِ طیبہ کے ڈویژنل کمانڈر تھے۔ شبیر احمد کی اہلیہ کا نام سمرینا تھا۔

منوہر سنگھ کا کہنا ہے کہ سمرینا شدت پسندوں کو زمینی مدد، اسلحہ اور دھماکہ خیز مادہ فراہم کرنے میں مدد کرتی تھیں۔

منوہر سنگھ کا کہنا ہے شبیر احمد اور اس کی اہلیہ کا تعلق گنڈنا گاؤں سے ہی تھا اوردونوں کی شادی ایک برس پہلے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک
09 November, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد