BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 May, 2008, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں میں فائرنگ سے فوجی ہلاک

فائل فوٹو
جموں میں سرحد پرگزشتہ ہفتے بھی فائرنگ ہوئی تھی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے دس روز میں دوسری مرتبہ چار سالہ فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

ضلع پونچھ کے منڈھر سیکڑ میں بھارتی فوج کی دیپا پوسٹ کے قریب رونما ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے ہندوستانی فوج کے شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بی بی سی کو فون پر بتایا ’پاکستانی رینجرز کی رشید پوسٹ سے گولیاں چلائیں گئیں اور راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں نائک جیشور ہلاک اور اس کے چھ ساتھی زخمی ہوگئے‘۔

تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اس جھڑپ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل نو مئی کو سانبہ سیکٹر میں بھی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی افواج نے ہلکے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں پر حملہ کر کے سن دو ہزار چار میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طے شدہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

گزشتہ چند ہفتوں میں کنٹرول لائن پر دراندازی اور تصادم آرائیوں کے بھی کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی سرحدی حفاظتی فورس یا بی ایس ایف کے سربراہ اے کے مترا نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ’ پاکستانی کنٹرول والے کشمیر میں چار سو مسلح شدت پسند وادی میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں‘۔

اس دوران جموں اور کشمیر صوبوں میں کئی مقامات پر فوج اور مسلح شدت پسندوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں قریب پندرہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

تشدد اور مخاصمت کے یہ واقعات ایک ایسے وقت رونماہوئے ہیں جب مذاکرات کے تازہ دور کی تیاری کے لئے اکیس مئی کو ہندوستانی وزیرخارجہ پرنب مکھرجی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمد قریشی کے ساتھ چوتھے دور کی بات چیت کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ بیس مئی کو دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد