BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 May, 2008, 09:59 GMT 14:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں میں تصادم دو مزید ہلاک
فائل فوٹو
سرحد کے پاس تصادم کافی دنوں بعد ہوئے ہیں
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں علاقے میں ضلع سانبا میں مسلح جنگجوؤں اور فوج کے درمیان تازہ جھڑپ میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

جموں میں فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گو سوامی نے بی بی سی کوبتایا ہے کہ پیر کی صبح فوج کی ایک چوکی پر گولی باری ہوئی تھی جس کے جواب میں فوج نے بھی کارروائی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ بہت مختصر تھی جس کے بعد ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ضلع پونچھ میں بھی ایک شدت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سیاستدان، ان کی اہلیہ، ایک فوٹو جرنلسٹ اور ایک فوجی اہلکار شامل تھے۔ کراس فائرنگ میں ایک فوجی افسراور ایک سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔ سرحد کے قریب اس طرح کی جھڑپیں کئی برس بعد ہوئی ہیں۔

جھڑپوں کی شروعات اتوار کو جموں میں سابنا کے کیلی منڈی علاقے میں ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق دو شدت پسندوں نے صبح صبح اچانک گولی باری شروع کردی تھی۔

جموں رینج کے ڈپٹی انسپکٹر حنرل آف پولیس فاروق خان کے مطابق اس فائرنگ میں ہوشیار سنگھ سامیال اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہوشیار سنگھ سامیال کی بیٹی اور ان کے گھر پر آئے ایک مہمان زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں مقامی اخبار کا ایک فوٹو جرنلسٹ بھی ہے۔ جو تصادم کی تصویریں اتار رہا تھا۔ فوٹو گرافر کا نام اشوک سوڈھی بتایا گیاہے۔

فاروق خان کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے کے بعد شدت پسندوں نے ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی جسے سکیورٹی دستوں نے اپنے محاصرہ میں لے لیا تھا اور دونوں طرف سے گولی باری کا سلسلہ چلتا رہا۔

اسی بارے میں
کشمیر: پانچ جنگجو ہلاک
20 April, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد