کشمیر: پانچ جنگجو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشیمر میں ہفتے کی صبح دو مختلف واقعات میں پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں واقعات شمالی کشمیر میں پیش آئے ہیں۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کنٹرول لائن پر مسلح جنگجوؤں کی طرف سے بھارتی کنٹرول والے علاقے میں دارانداز ہونے کی ایک کوشش کو ناکام کیا ہے۔ اس کوشش کے دوران ایک جنگجو ہلاک کردیا گیا ہے۔ وہیں ایک دیگر واقعہ میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی کمانڈر بھی شامل تھے۔ فوجی ترجمان انِل کمار ماتھُر نے بتایا: ’شمالی کشمیر کے کیرن سرحدی سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں نے بعض مسلح جنگجوؤں کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا تو انہیں سرینڈر کرنے کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی ، جوابی کاروائی میں ایک دارانداز مارا گیاجبکہ کئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔‘ فوج کے مطابق فرار ہونے والے جنگجوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اِدھر پولیس ترجمان کے مطابق کپوراہ کے جنگلی علاقے کے قریب جب فوج معمول کی تلاشی مہم پر تھی تو زیر زمین کمین گاہ میں چھپے جنگجوؤں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجہ میں تصادم ہوا جو چار گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں پاکستان کے رہنے والے دو جنگجو کمانڈروں سمیت چار مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ اس جھڑپ میں کسی بھی فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: تین کمانڈر تین جنگجو ہلاک09 April, 2008 | انڈیا کشمیر میں حزب المجاہدین کمزور؟ 07 April, 2008 | انڈیا کشمیر: رضاکاروں کی عوامی عدالت06 April, 2008 | انڈیا کشمیر: قیدیوں کے حق میں احتجاج04 April, 2008 | انڈیا گمنام قبروں کی تحقیقات سے انکار02 April, 2008 | انڈیا کشمیر میں’تصادم‘، پانچ ہلاک23 March, 2008 | انڈیا سرینگر دھماکہ:شہر میں سکیورٹی الرٹ20 March, 2008 | انڈیا ’جنگی میدان سے آگے جاکر کام کیا‘08 March, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||