کشمیر: تین کمانڈر تین جنگجو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح جنگجوؤں کے خلاف پچھلے کئی ماہ سے جاری فوجی آپریشنوں میں مزید چھ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جن میں حزب المجاہدین کے تین اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سبھی ہلاکتیں جموں صوبے کے مختلف علاقوں میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔ جموں میں تعینات فوج کے ترجمان ایچ ڈی گوسوامی نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ’بدھ کو علی الصبح فوج کی راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک دستے نے مصدقہ اطلاع ملنے پر گول گلاب گڑھ میں ایک بستی کا محاصرہ کیا جس کے دوران جھڑپ ہوئی جس میں چار حزب جنگجو مارے گئے۔‘ ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں حزب المجاہدین کے’آپریشن چیف‘ محمد رفیع عرف بادشاہ خان اور اس کے تین ساتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دیگر تین جنگجوؤں کے نام رفیق عرف بشارت، طالب بکروال اور محمد منور ہیں۔ اس سے قبل منگل کو جموں کے ہی ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں دو الگ الگ آپریشنوں میں حزب المجاہدین کے دو کمانڈر ہلاک کیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے ذاتی محافظ اور اعلیٰ کمانڈر کو پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام حسین وانی عُرف 'شمیم ٹھول' نام سے معروف مذکورہ کمانڈر پچھلے سولہ سال سے سرگرم تھا۔ پولیس کے مطابق حق نواز نامی ایک اور حزب کے ضلع کمانڈر کو کشتواڑ ضلع میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ مذکورہ کمانڈروں کی ہلاکت کے ساتھ ہی پچھلے دو ماہ سے جاری فوج اور پولیس کے آپریشنوں میں ہلاک شدہ حزب کمانڈروں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ اسی مدت میں اکیس جنگجوؤں مارے گئے ہیں۔ اس دوران جموں کے مسلم اکثریتی راجوری ضلع سے اطلاع ہے کہ وہاں فوج نے جنگجوؤں کا ایک زیر زمین اسلحہ خانہ دریافت کرکے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں حزب المجاہدین کمزور؟ 07 April, 2008 | انڈیا کشمیر: رضاکاروں کی عوامی عدالت06 April, 2008 | انڈیا کشمیر: قیدیوں کے حق میں احتجاج04 April, 2008 | انڈیا گمنام قبروں کی تحقیقات سے انکار02 April, 2008 | انڈیا کشمیر میں’تصادم‘، پانچ ہلاک23 March, 2008 | انڈیا سرینگر دھماکہ:شہر میں سکیورٹی الرٹ20 March, 2008 | انڈیا ’جنگی میدان سے آگے جاکر کام کیا‘08 March, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||