BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 January, 2008, 08:41 GMT 13:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حرکت الجہاد کے اہم کمانڈرہلاک‘

فائل فوٹو
پولیس کے مطابق بشیر احمد گزشتہ برس اترپردیش میں ہونے والے دھماکوں کے لیے ذمہ دار تھے
جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک فوجی آپریشن میں ایک اہم شدت پسند رہنما کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ہلاکت جمعرات کی رات جموں کے پہاڑی کشتواڑ ضلع میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہوئی۔

ڈوڈہ کشتواڑ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل فاروق خان نے بی بی سی کو بتایا کہ مبینہ شدت پسند کا نام بشیر احمد ہے اور وہ شدت پسند تنظیم حرکت الجہاد اسلامی کے کمانڈر تھے۔

فاروق خان کے مطابق بشیر احمد کشمیر اور اترپردیش کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ان کے مطابق گزشتہ برس اترپردیش کے تین شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے ان کا ہی ہاتھ تھا۔

فاروق خان کے مطابق پولیس کو بشیر احمد کی کشتواڑ میں موجودگی کی اطلاع ملی تھیجس کے بعد انہوں نے اس علاقے کا محاصرہ کر لیا جہاں وہ روپوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ بشیر احمد نے پولیس سے بچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کو گولی مار کر ہلا ک کردیا۔

فاروق کے مطابق بشیر احمد کا تعلق کشتواڑ علاقے سے ہے اور انہوں نے 1992 میں شدت پسندی کا راستہ اختیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر احمد نے پاکستان زیر انتظام کشمیر اور افغانستان میں شدت پسندی کی تربیت حاصل کی اور بعد میں وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندی کے ٹرینر بن گئے۔

بشیر احمد کو 2001 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ایک عدالتی حکم کے تحت 2002 میں انہیں رہا کردیا گیا جس کے بعد حکام کے مطابق وہ دوبارہ شدت پسند کارروائیوں میں ملوث ہوگئے۔

فاروق خان کا کہنا ہے کہ بشیر احمد کئی قتل اور شدت پسندی کے واقعات میں ملوث تھے۔

پولیس نے بشیر احمد کی ہلاکت کو فوج اور پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ بشیر احمد کی ہلاکت پر حرکت الجہاد کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

فائل فوٹوتینوں جنگجو ہلاک
مسجد میں جنگؤوں کیخلاف کارروائی
 سابق عسکریت پسندقیدیوں کو ازیتیں
’جیلوں میں کشمیریوں پر تشدد کیا جاتا ہے‘
نور کلوالکشمیر اور قیدی
شدت پسند، ملزم اور ضمیر کے قیدی
کشمیرکشمیر: فوجی بنکر
بھارتی فوجی ریت کی جگہ پختہ بنکر بنا رہی ہے
اسی بارے میں
کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک
09 November, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد