کشمیر: محصور جنگجو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کولگام میں ایک مسجد میں محصور تین جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو مقامی شہریوں کو زندہ بچا لیا گیا جنہیں جنگجوڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے محصور جنگجوؤں کے ساتھ مقامی لوگوں کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور انہیں خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے کہا۔ پولیس نے علاقے کے پانچ لوگوں کو جنگجوؤں سے بات چیت کے لیے مسجد میں بھیجا جنہیں انہوں نے یرغمال بنا لیا۔ پانچ میں سے تین یرغمالی موقع پا کر مسجد سے فرار ہو گئے تھے لیکن دو مقامی باشندے آخری وقت تک مسجد میں رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنگجوؤں پر قابو پانے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی شب فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ دستے نے پالنہ نامی گاؤں کا محاصرہ کیا تھا۔ پالنہ کے ایک رہائشی نثارالحق نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ مسجد کا محاصرہ کرنے کے بعد پولیس کے خصوصی دستہ سپیشل آپریشن گروپ یا ایس او جی کے اہلکاروں نے محصور جنگجوؤں کے ساتھ بات کرنے کے لیے پانچ شہریوں کو مسجد کے اندر بھیجا جن میں سے دو کو پیر کی دوپہر رہا کیا گیا۔ تینوں جنگجوؤں کا تعلق ممنوعہ مسلح گروپ حزب المجاہدین سے بتایا جا رہا ہے۔ سترہ سالہ مسلح شورش کے دوران متعدد بار کشمیر کی مسجدوں اور خانقاہوں میں جنگجو محصور ہوتے رہے ہیں۔ امسال ستمبر میں سرینگر سے پچپن کلومیٹر دور چرارشریف علاقے میں فوج اور پولیس نے شدت پسندوں کو ایک مسجد میں گھیر رکھا تھا۔ |
اسی بارے میں پولیس فائرنگ سے شہری ہلاک 15 December, 2007 | انڈیا کشمیر: آگ زنی کے بعد ہنگامہ آرائی15 December, 2007 | انڈیا کشمیر کی’مدر ٹریسا‘21 November, 2007 | انڈیا کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک09 November, 2007 | انڈیا جموں کشمیر میں تشدد میں کمی02 November, 2007 | انڈیا فوج کو عمارتیں چھوڑنے کا حکم29 October, 2007 | انڈیا فوجی مداخلت کی سالگرہ پر احتجاج27 October, 2007 | انڈیا بھارتی کشمیر عالمی حدت کی زد میں 25 October, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||