پولیس فائرنگ سے شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سنیچر کو پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان پرتشدد تصادم میں ایک شہری ہلاک ہوا ہے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ لےکر مقامی لوگوں نے جلوس نکالا تھا جس پر قابو پانے کے لئے پولیس نے فضا میں گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لاٹھی چارج کرنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم شروع ہوا اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں مقامی نوجوان ظہور احمد میر ہلاک ہوگئے۔ ہلاکت کے بعد مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور سرکاری ٹرانسپورٹ کی ایک مسافر بس کو نذرآتش کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں سوار کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹکڑیاں گشت کر رہی ہیں۔ ظہور احمد کے بھائی غلام محمد میر نے بی بی سی کو چشم دید واقعہ سناتے ہوئے کہا: ’ ہم لوگ احتجاج کر رہے تھے، اتنے میں تیز رفتار جپسی آئی جس میں مقامی تھانے دار اور باقی پولیس اہلکار تھے۔ انہوں نے اندھادھند گولیاں چلائیں اور میرا بھائی وہیں ڈھیر ہوگیا، مجھے لگا وہ صرف زخمی ہے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کی موت ہوگئی ۔‘ لیکن ضلع بڈگام کے ایس ایس پی عاشق بخاری نے بی بی سی کو بتایا کہ مظاہرہ دراصل ڈگری کالج کے مطالبے کو لے کر ہورہا تھا لیکن مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے کئی علاقوں میں اٹھارہ ڈگری کالجوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ماگام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ خواندگی کی بہتر شرح ہونے کی بنا پراس علاقے میں بہت پہلے ڈگری کالج کو قائم کرنا چاہیے تھا۔ | اسی بارے میں کشمیر: آگ زنی کے بعد پرتشدد مظاہرے15 December, 2007 | انڈیا کشمیرمیں جسم فروشی پر کتاب 28 November, 2007 | انڈیا ’ زندگي ایک بیوہ سے بھی بدتر ہے‘ 24 November, 2007 | انڈیا کشمیر کی’مدر ٹریسا‘21 November, 2007 | انڈیا کشمیر:خواتین کی مشترکہ کانفرنس 16 November, 2007 | انڈیا کشمیر:’بارودی سرنگوں پر پابندی‘23 October, 2007 | انڈیا فوج کو عمارتیں چھوڑنے کا حکم29 October, 2007 | انڈیا کشمیر:’انصاف کا انتظار‘ 16 November, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||