انڈیا: تین پاکستانی فوجی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہند-پاک سرحد پر تین پاکستانی فوجیوں کوہندوستانی سرحد کے اندر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔ ہندوستان کی سرحدی سکیورٹی فورس یعنی بی ایس ایف کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ’جموں سے تیس کلو میٹر دور آر ایس پورا سیکٹر میں واقع سوچیت گڑھ کے علاقے میں تین پاکستانی فوجیوں کو اتورا کی شام گرفتار کیا گيا۔‘ خبر رساں ایجنسی انڈو ایشین نیوز سروس کے مطابق گرفتار کیے گئے فوجیوں کی شناخت امجد فاروق، ناصر احمد اور شاہد کے طور پر کی گئي ہے۔ ترجمان کے مطابق تینوں جوان فوجی وردی میں نہیں تھے اور ہندوستانی سرحد میں داخل ہوکر عام شہری کی طرح گھوم رہے تھے۔ان فوجیوں کا تعلق چناب رینجر سے بتایا گيا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے’ تینوں گرفتار فوجیوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ فوجی غیر ارادی طور پر ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے تھے۔‘ بی ایس ایف نے ان تینوں فوجیوں کے خلاف پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ممکنہ طور پر ان فوجیوں سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔ |
اسی بارے میں کشمیر:مسلح تصادم میں متعدد ہلاکتیں03 February, 2008 | انڈیا سری نگر: دو ہلاک، دو زخمی30 December, 2006 | انڈیا دوشدت پسندوں سمیت دس ہلاک05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||