کشمیر:مسلح تصادم میں متعدد ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سنیچر کی شام سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار شدت پسند اور تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جموں کے سینئر پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ مسلح شدت پسندوں کی ایک ٹیم نے جمعہ کو پونچھ ضلع میں دراندازی کی کوشش کی تھی جس پر سنیچر کی صبح سکیورٹی اہلکاروں نے ان شدت پسندوں کوگھیر لیا اور فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس تصادم میں چار شدت پسند جبکہ تین سکیورٹی اہلکار ہلاکہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں دو پولیس کے جوان اور ایک فوجی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی سخت کردی ہے کیونکہ ان علاقوں میں اس سردی کےموسم میں برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کا خدشہ بڑ ھ جاتاہے۔ جموں و کشمیرمیں اس برس اسمبلی انتخاب ہونے والے ہيں اور سکیورٹی فورسز کا خیال ہے کہ انتخابات کے پیشِ نظر شدت پسندوں کی دراندازي میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ |
اسی بارے میں کشمیر: چار شدت پسند ہلاک31 January, 2008 | انڈیا ’حرکت الجہاد کے اہم کمانڈرہلاک‘25 January, 2008 | انڈیا کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک09 November, 2007 | انڈیا کشمیر: دو میجرز سمیت 12 ہلاک03 October, 2007 | انڈیا محاصرہ ختم، 2 شدت پسند ہلاک30 September, 2007 | انڈیا سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||