کشمیر: چار شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اہلکاروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کے کمانڈر سجاد بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی بدھ کی صبح شروع ہوئی جو شام گئے تک جاری رہی۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے کسی بھی جوان کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ کشمیر میں پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر ایچ کے لوہیا نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر سنہ 2006 میں چھ نیپالی مزدورں کے اغواء اور ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔ ایک دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب وادی میں شدت پسند کاروائیوں اور تشدد میں کمی ہے یہ ہلاکتیں شدت پسندوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری امن کی بحالی کے عمل کے بعد کشمیر میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔حالانکہ ہندوستان کے زیر انتظام والے کشمیر میں شدت پسندوں کی کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کرانے کے لیے لڑائی جاری ہے۔ |
اسی بارے میں ’حرکت الجہاد کے اہم کمانڈرہلاک‘25 January, 2008 | انڈیا کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک09 November, 2007 | انڈیا کشمیر: دو میجرز سمیت 12 ہلاک03 October, 2007 | انڈیا محاصرہ ختم، 2 شدت پسند ہلاک30 September, 2007 | انڈیا سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا کشمیر: مذہبی جماعتوں کا احتجاج31 May, 2007 | انڈیا کشمیر: فوجیوں کے خلاف تحقیقات 10 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||