دوشدت پسندوں سمیت دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں حکام کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں اور پولس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں دس افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں ميں دو شدت پسندوں سمیت سات پولس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے۔ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان یہ تصادم بدھ کے روز اس وقت شروع ہوا تھا جب مشتبہ شدت پسندوں نے مقامی ہوٹل میں پناہ لے کر قریب واقع فوج کے کیمپ پر وقفے وقفے سے فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ نیم فوجی دستوں اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان یہ تصادم جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دونوں شدت پسندوں کو جمعرات کی صبح ہلاک کیا گیا۔ اسی کے بعد ہی تہ تصادم بھی ختم ہوا ہے۔ ان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سات پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگۓ تھے۔ ریاستی پولس کے اعلی اہلکار گوپال شرما نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس تصادم میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔ المنصورین نامی شدت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حکام کے مطابق سری نگر میں شدت پسندوں کی تلاشی کام اب ختم کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں ہڑتال سے زندگی متاثر 29 September, 2006 | انڈیا پھانسی کا حکم: کشمیر میں احتجاج27 September, 2006 | انڈیا کشمیر: چار مشتبہ شدت پسند ہلاک24 September, 2006 | انڈیا کشمیر میں ایک جوڑا ہلاک12 September, 2006 | انڈیا کشمیر: چار سال کاروبار بند مگر معیشت مضبوط14 August, 2006 | انڈیا کشمیر: تین شدت پسند ہلاک08 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||