BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: چار مشتبہ شدت پسند ہلاک
سرینگر میں تعینات ایک فوجی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج نے چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسیوں کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح تری کنجن علاقے سے بعض شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ تری کنجن ایک پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں گھنا جنگل بھی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فوج نے علاقے کی تلاشی شروع کر دی۔

تلاشی کے دوران مشتبہ شدت پسندوں اور فوج کے جوانوں کے درمیان گولیاں چليں جس میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید شدت پسندوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر فوج نے تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہے۔

راجستھان سرحد پر تین افراد ہلاک
ایک دوسرے واقعے میں ریاست راجستھان میں حکام نے تین درانداز ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد کے نزدیک شری گنگا نگر ضلع میں یہ واقعہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب مسلح شدت پسند سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بارڈر سکیورٹی فورسز یعنی بی ایس ایف کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رات گیارہ بجے تین افراد ضلع کے انوپ گڑھ علاقے سے ہندوستانی سرحد میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بی ایس ایف کے مطابق جب جوانوں نے دراندازوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیا چلانی شروع کر دیں۔ جوابی کارروائی کے دوران بی ایس ایف نے گولیاں چلائیں جس میں تینوں دارانداز ہلاک ہو گئے۔

بی ایس ایف کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

راجستھان میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقہ کافی حد تک پر سکون رہتا ہے اور یہاں سے داراندازی کی خبریں کم ہی ملتی ہیں۔ اس سے قبل سن 2002 میں بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں ایک ہندوستانی افسر ہلاک ہوگیا تھا۔

اسی بارے میں
ہندو عسکریت پسند ہلاک
24 August, 2006 | انڈیا
کشمیر میں ایک جوڑا ہلاک
12 September, 2006 | انڈیا
جھڑپ میں 9 شدت پسند ہلاک
01 September, 2005 | انڈیا
پہلاگروپ ایل او سی کے پار
19 November, 2005 | انڈیا
سرحد کی تقسیم سے ماورا
28 April, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد