جھڑپ میں 9 شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں نو شدت پسند مارے گئے ہیں۔ ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ کپواڑہ کے نوگاؤں سیکٹر میں کچھ درانداز اندر آنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں چیلنج کیااور دونوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگی۔ رات بھر جاری جھڑپ میں کل نو انتہا پسندو ں کے مارے جانے کی خبر ہے اور اب جھڑپیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف کشمیر کے علحیدگی پسند حریت رہنماؤں کی ایک میٹنگ ہورہی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق دھڑے کے حریت رہنما اپنی مٹینگ میں وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کے لیے حکمت عملی طے کرنے کے لیے کو شاں ہیں۔ ملاقات آئندہ پانچ ستمبر کوطے ہے۔ یہ میٹینگ عمل گام ہیڈ کوارٹر میں ہورہی ہے اور اسکی صدارت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ میٹینگ سے قبل حریت کانفرنس کے سابق چیئر مین مولوی عباس انصاری نے کہا کہ مرکزی حکومت یہ جان چکی ہے کہ کشمیر مسئلے کا پائیدارحل بغیر کشمیری عوام کی شمولیت کے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||