مسلمان خاندان کےتین افراد کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نےضلع راجوری کےایک گاؤں میں ایک مسلمان خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک گاؤں کی دفاعی کمیٹی کا رکن تھا۔ دیہاتی علاقوں میں حکومت نےاس قسم کی رضاکارانہ دفاعی کمیٹیووں کو ہتھیار فراہم کیے ہیں تاکہ وہ اپنی اور خاندان والوں کی حفاظت کے لیے ان ہتھیاروں کوشدت پسندوں کےخلاف استعمال کر سکیں۔ یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا مگراب تک کسی شدت پسند گروہ نےاس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے مسلمان خاندان کے گھر میں گھس کر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نےاس واقعہ کے لیےحرکت المجاہدین اور حزب المجا ہدین پرشک کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کےمطابق ان گروہوں نےدفاعی کمیٹی کےاراکین کو ہتھیار حکومت کو واپس نہ کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||